بھوپال، 5/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی(آپ)اپنی عوامی مقبولیت کو دہلی کی طرح مدھیہ پردیش میں بنانے کے مقصدسے20دسمبرکو بھوپال میں ”پریورتن ریلی“کرے گی۔اس ریلی میں پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال شرکت کریں گے۔مدھیہ پردیش آپ کنوینر آلوک اگروال نے آج یہاں نامہ نگاروں کوبتایاکہ20دسمبر کو دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال بھوپال میں بڑی”پریورتن ریلی“کرے گی۔اس ریلی کا انعقاد شہر کے چھولا دسہرہ میدان میں کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ اس دن مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی بدعنوان حکومت کے خلاف بگل بجائے گی۔اگروال نے دعویٰ کیاکہ20دسمبر کی تبدیلی ریلی سے مدھیہ پردیش میں نظام میں تبدیلی کی شروعات ہوگی۔شیوراج کی کرپٹ نظام کے خلاف ریاست کی عوام متحد ہوگی اور سال 2018میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شیوراج حکومت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔انہوں نے الزام لگایاکہ شیوراج حکومت کے 11سال کے اقتدار اور کرپشن کی وجہ سے آج مدھیہ پردیش کے عوام پریشان ہیں۔شیوراج کے راج میں نیچے سے اوپرتک ریاست میں بدعنوانی ہی بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے۔بھوک، غربت اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے۔غذائی قلت سے بچوں کی موت ہو رہی ہے، کسان خودکشی کر رہے ہیں اور صحت کی خدمات متاثرہو گئی ہیں۔اگروال نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں خواتین پرتشدد، عصمت دری اور جنین کے قتل کے معاملے میں مدھیہ پردیش ملک میں سب سے آگے ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس عوام مخالف نظام کو تبدیل کرنے کا بگل بجانے کیجریوال 20کی پریورتن ریلی میں کریں گے۔